حزب اللہ کا بیان، صیہونی حکومت کی تباہی قریب ہے
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے جرائم میں اضافہ اس کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے اور ہم مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے منگل کی صبح غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرم سے جو تحریک جہاد اسلامی کے متعدد رہنماؤں، خواتین اور بچوں کی شہادت کا سبب بنی ہے، اس حکومت کی بزدلی اور نفرت کا پتہ چلتا ہے، جس کا مقابلہ کرنا چاہیے اور یہ صیہونی حکومت کے جرائم اور اس کی تباہی کا پیش خیمہ ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم فلسطینی تنظیموں اور تحریک جہاد اسلامی کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور صیہونی حکومت کے جرم کا جواب دینے کے لیے مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے منگل کی رات فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی سے وابستہ سرایا القدس کے تین کمانڈروں کو ان کے اہل خانہ سمیت شہید کر دیا۔
صیہونیوں نے آج صبح جنین کے قریب واقع قصبے "قباطیہ" پر حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔