جنگ بندی کے لئے جہاد اسلامی فلسطین کی 3 شرائط
May ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
جہاد اسلامی فلسطین نے جنگ بندی کے لئے تین شرطوں کا تعین کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر ہونے والے مذاکرات کے باوجود، صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر استقامتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ شرطوں کے پورے ہونے کی صورت میں ہی گولہ باری کا سلسلہ بند کیا جائے گا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے بیان کے مطابق، صیہونی قید میں شہید ہونے والے شیخ خضرعدنان کا جسد خاکی فلسطینیوں کے حوالے کرنے، غرب اردن میں فلسطینیوں کی ٹارگیٹ کلنگ بند اور آئندہ ہفتے بیت المقدس میں ہونے والے صیہونیوں کے فلیگ مارچ پر پابندی عائد کرنے کی صورت میں ہی استقامتی محاذ کے راکٹ حملے بند کئے جائیں گے۔