May ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  •  ایران افغانستان کا تاریخی دوست ملک ہے: حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کابل میں ایران کے سفیر اور صدر ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کے حل کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کابل میں ایران کے سفیر اور صدر ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی سے گفتگو میں کہا ہے کہ علاقائی ملکوں کے اتفاق رائے سے افغانستان کے مسائل حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے ایران کو افغانستان کا تاریخی دوست ملک قرار دیا اور ایران میں افغان جوانوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کئے جانے پر ایران کی مدد فراہم کردہ سہولیات کی قدردانی کی۔

ایسی حالت میں کہ امریکہ نے افغانستان پر بیس سالہ غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کے بعد ذلت آمیز اور غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اس ملک کو ترک کیا اور مختلف بہانوں سے اس ملک کے تقریبا دس ارب ڈالر ضبط کر رکھے ہیں، افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور مسائل و مشکلات جاری رہنے سے حالات بدستور بحرانی بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان پر امریکی قبضے کے نتیجے میں اس ملک کے حالات تمام شعبوں میں بد سے بدتر ہوئے ہیں اور اس ملک میں امن و استحکام کے قیام میں کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں ملی ہے۔

ٹیگس