May ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترکیہ کے تیرہویں صدارتی اور اٹھائیسویں پارلیمانی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔  ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ۔ ترکیہ کے عوام ملک کے صدر اور پارلیمنٹ کے چھے سو ممبران کو منتخب کرنے کے لئے آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں -

میڈیا رپورٹوں میں دکھایا جارہا ہے کہ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئےہیں اور پولیس اسٹیشنوں تک گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں امیدوار ہیں ان کے مقابل دو دیگر امیدوار صدارتی الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ٹیگس