جدہ اعلامیہ حقیقت کے مطابق نہیں ہے: انصاراللہ
انصاراللہ یمن کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے جدہ مٰیں عرب ممالک کانفرنس کے اعلامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلامیہ حقیقت کے خلاف ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق یمن انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنی ٹوئیٹ میں جدہ میں ہونے والی عرب ممالک کی کانفرنس کے اعلامیے کو حقیقت اور واقعیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اگر یہ حقیقی اقدام ہوتا تو اس پر سب کا اتفاق ہوتا اور اس کے متعدد نکات پر فورا عمل درآمد کیا جاتا۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ سب سے پہلے تو جدہ اعلامیہ میں سارے مسلح گروہوں کی حمایت ختم کرکے ان سب کا بجٹ فلسطینیوں کو دیا جاتا اور اس کانفرنس کے رکن ممالک میں سے اگر کوئی اس کی پابندی نہ کرتا تو اس کے سارے بینک اکاؤنٹ اور تجارتی اور اقتصادی تعاون روک دیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کے اس اجلاس کے بیانیہ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صلح کا قیام نہیں چاہتے۔