May ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مغربی کنارے اور قدس شریف میں صیہونیوں نے فلسطینیوں پر حملے کئے جس کے بعد الخلیل کے علاقے کریات اربع میں آبادکاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی خبر دی جا رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے الخلیل میں صیہونی آبادکاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعد صیہونی فوج نے کریات اربع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال میں ترمسعیا کے علاقے میں فلسطینیوں پر پتھروں سے حملہ کر دیا، اس کے علاوہ قدس شریف میں بھی فلسطینیوں پر صیہونی آبادکاروں کے حملوں کی خبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے جب کہ صیہونی فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سے گرفتاریوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور عام بے گناہ افراد کو صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی اقدامات کے الزام میں پکڑ کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ٹیگس