May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • بحرینی شیعہ عالم دین کی گرفتاری پر عوامی ردعمل

بحرینی حکام کی جانب سے الدراز کے علاقے میں امام صادق مسجد کے خطیب جمعہ شیخ محمد سنقور کی گرفتاری پر بحرینی عوام نے شدید برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بحرینی عوام نے بحرین کے سیکورٹی حکام کی جانب سے الدراز کے علاقے میں امام صادق مسجد کے خطیب جمعہ شیخ محمد سنقور کو طلب کئے جانے کی مذمت کی ہے اور بحرینی حکام کے اس اقدام کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین شروع کی ہے۔

بحرینی عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کئے اور شیخ محمد سنقور کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کے کرائمنل تحقیقاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شیخ محمد سنقور نے خطبہ نماز جمعہ میں قانون کی حلاف ورزی کرتے ہوئے بحرینی حکام کی توہین اور اشتعال انگیزی سے کام لیا ہے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے ایک رہنما جمیل کاظم نے شیخ سنقور کو اسلامی مفکر و دانشور قرار دیتے ہوئے انھیں بحرین کا ایک اعتدال پسند عالم دین ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے ان کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کہا ہےکہ شیخ سنقور، بحرین میں سیکورٹی کی ضمانت اور عدل و انصاف کے مدافع ہیں ۔

جامعہ ملی اسلامی الوفاق نے بھی اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکام دانستہ طور پر علمائے کرام کی ایذا رسانی کے درپے رہتے ہیں اور ان کی ان پالیسیوں میں چودہ فروری  سن دو ہزار گیارہ کے انقلاب کے بعد مزید سختی آئی ہے۔

ٹیگس