May ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کو ایک بار پھر سرگرم کرنے کا منصوبہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک بار پھر عراق میں داعش کو سرگرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ بہت جلد شام کے الہول کیمپ سے دہشتگرد گروہ داعش کے 300 کنبوں کو موصل کے الجدعہ کیمپ میں لانے  کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہ داعش کے دہشتگردوں کی منتقلی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہیں الجدعہ کیمپ کے بعد الانبار اور دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائیگا۔

اس عراقی سکیورٹی عہدیدار نے مزید کہا کہ داعش کے اس گروہ میں اس کے اہم سرکردہ عناصر کے اہل خانہ کے افراد شامل ہیں جنہوں نے عراقی عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف انسانیت سوز کارروائیاں کیں۔

واضح رہے کہ الہول کیمپ عراق اور شام کی مشترکہ سرحد کے 15 کیلو میٹر پر واقع ہے اور یہ داعشی دہشتگردوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری امریکہ سے وابستہ شام کے دہشتگرد گروہ قسد کے ہاتھ میں ہے۔

ٹیگس