May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران اور حزب اللہ کی بڑھتی طاقت سے خوفزدہ ہے اسرائیل

ایک صیہونی میڈیا نے ایران کی بڑھتی ہوئی پیشرفت و ترقی اور چین اور روس کے ساتھ اس کے اتحاد پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اسرائیل کی قوت مدافعت ختم ہو گئی ہے اور یہ حکومت ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی حالیہ فوجی مشقوں کے بارے میں صیہونی حلقوں اور ماہرین کی مسلسل تشویش کے درمیان، ایک صیہونی میڈیا نے ایران اور حزب اللہ لبنان کی بڑھتی توانائی سے اسرائیل کے خوفزدہ ہونے کے بارے میں اسرائیل  دفاعی طاقت تباہی کا اعتراف کیا ہے۔

عبرانی اخبار "مکور رشون" نے اس تناظر میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک عشرے کے بعد ایران جو کافی حد تک الگ تھلگ اور گھرا ہوا تھا، ایک مضبوط اور معروف علاقائی سپر پاور بن گیا ہے، اسی طرح ایران کے چین اور روس کے ساتھ اتحاد تہران کے کچھ عرب ممالک کے ساتھ نزدیکی تعلقات، اسرائیل کے لیے بہت تشویشناک اور پریشان کن ہے۔

اس صیہونی میڈیا نے گزشتہ مارچ میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں مجدو آپریشن اور پھر جنوبی لبنان سے صیہونی بستیوں کی طرف میزائل حملے کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کی کہ ان دونوں واقعات کا واضح مطلب ہے کہ اسرائیل کی قوت مدافعت ختم ہو گئی ہے۔

اس عبرانی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں یہ درست ہے کہ اسرائیل اپنی پوری طاقت سے جواب دے گا لیکن اس کا اسٹریٹجک جواب کمزور اور نامناسب ہوگا۔

ٹیگس