Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں 45 فلسطینی اور ایک صیہونی فوجی زخمی

فلسطینی باشندوں کے خلاف ناجائز صیہونی آبادکاروں کے جارحانہ اور اعصاب شکن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں غاصب صیہونی آبادکاروں کے حملے میں پینتالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ جما کر بسے صیہونی آبادکاروں نے بدھ کے روز اپنے فوجیوں کی پشتپناہی کے ساتھ نابلس کے شمال مغربی علاقے برقہ اور اس مضافاتی دیہاتوں پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں کم از کم پینتالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل منگل کو بھی مشرقی نابلس میں واقع عسکر نامی فلسطینی کیمپ پر صیہونی فوجیوں نے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم چھیالیس فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ اب تک صیہونی حکومت کو مقبوضہ جنوبی علاقوں اور غزہ میں ہی فلسطینی جوانوں کی مسلحانہ و غیر مسلحانہ مزاحمت کا سامنا رہتا تھا مگر اب اُس کا دائرہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا ہے جس میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہونے کی ایک اہم وجہ صیہونی جرائم سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں کا ہر ممکن شکل میں انتقامی کارروائی اور مسلحانہ جدو جہد کرنے کا عزم ہے جس نے صیہونی حکام کو خاصا تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ٹیگس