Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • سوڈان میں جاری کشیدگی

سوڈان میں ڈاکٹروں کی یونین نے اعلان کیا ہےکہ ملک میں جاری بحران و بدامنی اور خرطوم کے ایک علاقے پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی ڈاکٹروں کی یونین نے ایاک بیان میں اعلان کیا ہے کہ خرطوم کے مایو علاقے پر بمباری ہوئی ہے جہاں سترہ افراد ہلاک اور ایک سو چھے سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھتیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر ام درمان اور خرطوم کے مغرب میں متحارب افواج کے درمیان شدید گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔

سوڈان کا پندرہ اپریل سے یہ بحران جاری ہے جبکہ اس بحران کے نتیجے میں اب تک اٹھارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ دس لاکھ سے زائد سوڈانی بے گھر ہو چکے ہیں اور تین لاکھ سے زائد سوڈانیوں نے پڑوسی ملکوں میں پناہ لے لی ہے۔

ٹیگس