Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی اور نابلس پر صیہونی فوجیوں کا دھاوا

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نابلس کے جنوب مغرب میں ایک قصبے پر حملہ کیا ہے جہاں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نابلس کے جنوب مغرب میں ایک علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیوں سے ان کی شدید جھڑپ بھی ہوئی ۔ صیہونی فوجیوں نے اس قصبے کے علاوہ غرب اردن میں الخلیل کے جنوب اور الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی علاقے پر حملہ کیا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کر کے اس مسجد میں موجود دو فلسطینیوں کو زد و کوب کیا اور ان دونوں فلسطینیوں کو بلا سبب گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے جمعے کو بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

اس موقع غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

ٹیگس