Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • بشار اسد کی میشل عون کو نصیحت: سید حسن نصراللہ سے رابطہ ختم مت کرو

لبنان کے سابق صدر میشل عون نے شام کا دورہ کیا ہے جس کو لبنان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے عالمی طور پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے الاخبار کی رپورٹ کے مطابق شام کا دورہ کرنے والے سابق لبنانی صدر میشل عون نے شام کے صدر کو لبنان کی سیاسی صورتحال، حزب اللہ سے اپنے اختلافات، موجودہ دو طرفہ روابط اور لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بیری کے متنازعہ بیان کے حوالے سے وضاحت دی۔ میشل عون نے تاکید کرتے ہوئےکہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ "جہاد ازعور" لبنان صدر بن پائیں گے۔شام کے صدر نے سابق لبنانی صدر کو شام کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، لبنان کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور لبنانی جماعتوں کی باہمی گفتگو سے معاملات سلجھائے جائیں تاکہ لبنان میں جنگ کی بجائے صلح کا قیام ہو پائے۔ بشار اسد نے مزید کہا کہ "سلیمان فرنجیہ " شام کا دوست ہے اور اس کا قابل اعتماد ہے۔ انہوں نے میشل عون کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ سے گفتگو کریں اور سید حسن نصراللہ سے قطع تعلق مت کریں۔

ٹیگس