امریکہ اور عرب اتحاد ممالک کی دو ہفتہ جاری رہنے والی فوجی مشقوں کا اختتام
سعودی عرب میں دو ہفتہ سے جاری عزم عقاب 23 مشترکہ فوجی مشقیں، سعودی عرب میں آج ختم ہو گئی ہے، اس میں امریکہ اور عرب ممالک کے اتحاد نے مل کر مشقیں انجام دی تھیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خلیج آنلائین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے خلیج فارس تعاون تنظیم کےاراکین اور امریکہ کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کا مقصد فوجی توازن کا ارتقاء، خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے خود کو آمادہ کرنا، اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا- اس کے علاوہ خلیج فارس تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اور فوجی تعلقات کی مضبوطی کا اظہار کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس مشق میں شامل ممالک نے فرضی دشمن کے خلاف میزائل بردار فضائی حملے، دشمن کے ہوائی حملوں کو روکنے، فضا میں طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے، زمینی اور سمندری اہداف کے خلاف اقدامات، اور الیکٹرانک جنگ کی مشقیں انجام دی گئیں۔یاد رہے کہ اس مشق کے شروع ہونے سے پہلے ریاض اور فلوریڈا میں علمی کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔