امیر کویت، کس طرح خدا سے ملاقات کے متمنی تھے؟
کویتی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے انکشاف کیا کہ ملک کے مرحوم امیر پر 2019 میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ان کا کہنا تھا کہ امیر کویت نے کہا کہ وہ اپنے رب کا دیدار ایسی حالت میں نہیں کر سکتے جبکہ انہوں نے صیہونیوں سے ہاتھ ملا رکھا ہے۔
کویتی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر مرزوق الغانم نے حال ہی میں شائع ہونے والے "بدون ورق" پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہونے والی ایک میٹنگ میں شریک ہونے کا شدید دباؤ ڈالا گیا تھا۔
بدون ورف پوڈ کاسٹ چینل پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے مطابق، مرزوق الغانم نے انکشاف کیا کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں کویت کے مرحوم امیر پر ان ممالک کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا جن کا انہوں نے ذکر نہیں کیا تاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے، جسے اقتصادی امن سمٹ کا نام دیا گیا تھا۔
اس اجلاس میں عام طور پر صیہونی شرکت کرتے ہیں۔
یہ سربراہی اجلاس 2019 میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقد ہوا تھا لیکن الغانم کے مطابق، فلسطینی سرزمین میں سرمایہ کاروں کو ترغیب دلانے کے کے لیے اس سربراہی اجلاس کی کوششوں کے حوالے سے کئے جانے والے دعووں کے باوجود، درحقیقت یہ سربراہی اجلاس بحرین کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک سربراہی اجلاس تھا۔