سعودی عرب میں عرب ممالک اور چین کی دسویں تجارتی کانفرنس
Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
سعودی عرب میں ولیعہد محمد بن سلمان کی حمایت سے دو روزہ عرب ممالک اور چین کے مابین تجارت کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مصر کے اخبار ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عرب ممالک اور چین کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے مقصد سے دو روزہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں 23 عرب ممالک کے مختلف وفود شرکت کر رہے ہیں، یہ کانفرنس چین کے ون روڈ، ون بیلٹ منصوبے کا حصہ ہے۔
اس کانفرنس میں مختلف تجارتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے علاوہ چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارت اور باہمی اقتصادی تعاون کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔