سعودی عرب کے وزیر خارجہ ہفتے کے روز ایران کا دورہ کریں گے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز ایران کا دورہ کریں گے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: العربیہ نیوز چینل نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے مقصد سے تہران کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل رأی الیوم روزنامے نے لبنان کے باخبر سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان عنقریب صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی کے نام سعودی بادشاہ ملک سلمان بن عبد العزیز کا ایک پیغام لے کر جائیں گے۔
اس سفر کے دوران سعودی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ صدر ایران اور بعض دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں گفتگو کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ میں ہوئے بریکس تنظیم کے رکن ممالک کے اجلاس کی سائڈ لائن پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔