Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • قطر اور متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولے جانے کا اقدام

قطر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور قطر میں چھے برسوں کے بعد ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کی تقویت سے متعلق قطر اور متحدہ عرب امارات کی تاکید کے بعد العلا سمجھوتے کی بنیاد پر دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولے جا رہے ہیں اور پیر انیس مئی کو ابوظہبی میں قطر کا سفارت خانہ اور دبئی میں قونصل خانہ جبکہ دوحہ میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ کھولا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری دو ہزار اکیس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کا ساڑھے تین سالہ بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کو چھوڑ کر سب ان سب ممالک نے اپنے سفارت خانے کھولنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب متحدہ عرب امارات نے بھی اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اقدام کیا ہے۔

ٹیگس