Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ نے سعودی عرب میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح شخص اور ایک سیکیورٹی افسر ہلاک ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قونصل خانے کے قریب ایک شخص نے گاڑی کھڑی کی اور ہاتھ میں اسلحہ لے کر باہر آیااس صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی قونصل خانے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی جس سے مسلح شخص مارا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں امریکی قونصل خانے پر تعینات نیپالی افسر بھی مارا گیا۔

امریکہ نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اپنے قونصل خانے پر حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم جدہ میں اپنے قونصل خانے کے سامنے فائرنگ کی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہیں۔

فائرنگ کے اس واقعے کی مزید تفصیلات اور حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ حملہ آور کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی تاہم سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے سامنے پیش آنے والے اس واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات حالیہبرسوں سے سرد مہری کا شکار ہیں۔

ٹیگس