Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • شام کو صیہونی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق ہے: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے شام کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ملت اسلامیہ کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اس حملے کے ردعمل میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ برادر ملک شام پر صیہونی حملے، دہشت گردی، غنڈہ گردی اور ہماری قوم کے خلاف مسلسل جارحیت کا نمونہ ہے۔

حازم قاسم نے مزید کہا کہ شام کو ہر طرح سے اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور ہماری اقوام کی تمام متحرک طاقتوں کو حملہ آوروں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور ان کے دہشت گردانہ رویے کو روکنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

شام کے مقامی ذرائع نے گزشتہ روز صبح مغربی شام میں حمص پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کی اطلاع دی تھی۔ اس حملے کے بعد شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ شام کے فضائی دفاعی سسٹم  نے اس ملک کے مغرب میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کیا۔

ٹیگس