Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran

مزاحمتی تنظیم جنین بٹالین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنین کے آسمان پر صیہونی حکومت کے 2 کواڈ کاپٹروں کو مار گرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ماتحت مزاحمتی تنظیم جنین بٹالین صیہونیوں کی ہمہ گیر جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت نے آج صبح ایک بار پھر مغربی کنارے کے جنین علاقے پر حملہ کیا اور اپنے حملوں کی کامیابی کی تائید کی۔ آج کی کارروائی کے دوران صیہونی حکومت کے دو کواڈ کاپٹروں کو مار گرایا گیا۔

ویب سائٹ فلسطین الیوم کے مطابق، اس مزاحمتی تنظیم نے چند لمحے قبل تصاویر شائع کرتے ہوئے اور ایک بیان میں کہا کہ شجاعت جنین نامی آپریشن کے دوران، ہمارے بہادر جنگجو، اللہ کی مدد سے، جنین کے آسمان پر اڑنے والے صیہونی کواڈ کاپٹر پر فائر کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ دوسرا کواڈ کاپٹر ہے جو اس آپریشن کے دوران مزاحمتی کنٹرول میں آیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی کنارے میں جنین پر صیہونی حکومت کے مکمل حملے کے آغاز کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں اور اس حملے کی شائع شدہ تصاویر جنین کیمپ میں ہونے والی بے مثال تباہی کو ظاہر کرتی ہیں، فلسطینی مزاحمت اب بھی غاصبوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔

ٹیگس