Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کے خوف سے بیٹھ کر رپورٹ کرتے فلسطینی نامہ نگار
    صیہونی دہشتگردوں کے خوف سے بیٹھ کر رپورٹ کرتے فلسطینی نامہ نگار

فلسطین کے ایک میڈیا سینٹر نے ناجائز صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی نامہ نگاروں اور صحافیوں پر جان بوجھ کر حملے اور انہیں نشانہ بنائے جانے کے سلسلے میں تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق انیس سو اڑتالیس کے فلسطینی علاقے میں واقع الناصرہ شہر کے میڈیا سینٹر نے ایک مراسلہ صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اور اسکی فوج کے اٹارنی جنرل کے نام ارسال کیا ہے جس میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ صیہونی فوجی جان بوجھ کر نامہ نگاروں اور صحافیوں کو نشانہ بناتے اور انکی سرگرمیوں میں روڑے اٹکاتے ہیں۔

فلسطینی مرکز نے اسی طرح واضح کیا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا نمائندوں پر جان بوجھ کر حملہ عالمی قوانین کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ ریاستی قوانین کی رو سے بھی غیر قانونی تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی چڑھائی اور دہشتگردی کے دوران بارہا فلسطینی صحافیوں کو صیہونی فوجیوں نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور انکے کیمرے اور دیگر وسائل کو توڑ دیا۔

اپنے جرائم برملا ہونے سے خوفزدہ صیہونی دہشتگردوں کی کیمرے پر فائرنگ

جنین سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونی جارحیت کو کَوَر کرنے کے لئے لگائے گئے ایک کیمرے کو صیہونی دہشتگردوں نے گولیوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ٹیگس