Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • عالمی سامراج اور ظلم و استبداد کے خلاف ڈٹے رہیں گے: قائدِ انصاراللہ

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم ملکی سطح پر اتحاد و اتفاق کے حصول، اپنی دفاعی صلاحیت میں مسلسل اضافے اور اداروں کی اصلاح کا کام جاری رکھے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے نئی ہجری قمری سال کے آغاز اور محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے ٹیلی ویژن کے ذریعے یمنی عوام کو خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اسلامی دنیا، یمنی قوم، مجاہدوں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مبارک باد دی اور کہا کہ مسلمان اور یمنی عوام رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے لئے اسوۂ حسنہ قرار دیتے ہوئے اپنے اجداد کی راہ کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ ان کی راہ کو امانت داری سے جاری رکھ سکیں۔

انصاراللہ یمن کے رہنما نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسلمان رسول خدا (ص) کی تحریک اور ان کی ہجرت سے الہام حاصل کریں۔

سید عبد الملک نے مزید کہا کہ یہودی لابی، امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی استکبار اور استبداد کی فرنٹ لائن پر ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بشریت کو تعلیمات الٰہی سے دور کر دیں لیکن یمنی عوام استبداد اور استکبار کے مظاھر کے خلاف اور ان کے چنگل سے آزادی کے لئے اپنی راہ کو جاری رکھیں گے۔

ٹیگس