Jul ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج کی دہشتگردی، 3 فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن میں غاصب صیہونی فوج نے فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ نابلس میں صیہونی فوجیوں نے ایک گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کی جس سے تین فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

حماس نے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائیگا۔

ٹیگس