افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی
Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
ارنا کی رپورٹ کے مطابق 4 روز کے دوران سیلاب سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 57 زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفیع الله رحیمی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد اور معاونت کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
شفیع الله رحیمی نے کہا کہ سیلاب سے جہاں 9 سو 20 مکانات کو نقصان پہنچا وہیں 7 ہزار ہیکٹرز زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا ۔
افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر 456 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔