سعودی عرب نے قرآن پاک کی توہین پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا
Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
سعودی عرب نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ایک مذمتی نوٹ بھی حوالے کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ڈنمارک کی ناظم الامور کو طلب کر کے کہا کہ توہین آمیز اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کو روکنے کے لیے ڈنمارک کی حکومت فوری اقدامات اُٹھائے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے ناظم الامور سے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرکے تمام مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے حکومت کی جانب سے ڈنمارک سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے دوبارہ ہونے سے روکنے کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں بار بار ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔