عراق: امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم کا دھماکہ
Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
عراقی ذرائع نے ملک میں آج صبح امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ عراق کے صوبے دیوانیہ میں حملے کا نشانہ بنا اور اس کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا۔
ابھی تک اس حملے میں ممکنہ نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے ابھی تک قبول نہیں کی۔
عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر آئے دن حملے ہوتے رہتے ہیں۔
عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔