Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • یمنی ساحلوں پر امریکا کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں: صنعا

بحیرہ احمر میں امریکی بحری افواج کی آمد کے بعد صنعا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ قابض فوجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے آمادہ ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنعا حکومت نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی نیوی اور افواج یمنی ساحلوں اور باب المندب میں موجود امریکی افواج کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔ یمن کی حکومت نے امریکی قابض افواج کی موجودگی کو یمنی حاکمیت کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی بے حرمتی قرار دیا ہے۔یمنی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی نیوی اس قابل ہے کہ ساحلوں اور یمن کے پانیوں اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل باب المندب میں دشمن کا مقابلہ کر سکتی ہے- اور امریکی افواج کی یمنی پانیوں اور اس کے بعض جزیروں میں موجودگی علاقے اور دنیا کےلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 2015ء سے جاری محاصرے، یمنی قوم کے خلاف واشنگٹن کے اقدامات کا نتیجہ ہیں- امریکی فوجی، یمنی پانیوں میں اپنی موجودگی کا جو بہانہ بنا رہے ہیں، وہ جھوٹ اور دنیا کے عوام کو فریب دینے کےلئے ہے اور امریکی و اسرائیلی فوجیوں کی بحیرہ احمر میں موجودگی بین الاقوامی کشتی رانی کےلئے خطرناک ہے۔

ٹیگس