Aug ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا، بیک وقت 50 میزائل فائر کئے

ذرائع نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی راکٹ مشقوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے 50 میزائلوں کے داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی الیوم کی رپورٹ کے مطابق میزائلی مشقوں کے دوران مزاحمتی فورس کے نوجوانوں نے غزہ سے سمندر کی طرف 50  دور فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے ہیں۔
رپورٹ میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گيا کہ یہ میزائل کس قسم کے ہیں۔
المنار ٹیلی ویژن کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اپنی عسکری طاقت کو بڑھانے کی غرض سے  تواتر کے ساتھ میزائل تجربات کر رہی ہیں جس کا مقصد صیہونی حکومت کے فضائی اور میزائل حملوں کے مقابلے میں اپنے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے جمعے کو مغربی کنارے کے قباطیہ علاقے میں قدس کے غاصب صیہونی فوجیوں کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر دھماکہ خیز مواد اور گولیوں سے حملہ کیا۔
درایں اثناء صیہونی فوجیوں نے جمعے کو صبح کے وقت طولکرم کے مشرقی علاقے میں واقع فلسطینیوں کے نور شمس کیمپ کے مضافات پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نور شمس کیمپ کے مضافات میں صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد اس کیمپ میں خطرے کے سائرن بجنےلگے۔
قابل ذکر ہے کہ نور شمس کیمپ مغربی کنارے کے طولکرم علاقے کےمشرق میں واقع ہے۔

ٹیگس