Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • اکیس اگست: عالمی یوم مساجد، مسجد الاقصی مسلم وحدت کی علامت

آج دنیا میں عالمی یوم مساجد منایا جا رہا ہے۔ 21 اگست 1969 کو صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کو نذر آتش کئے جانے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز اور اسلامی تعاون تنظیم کی رضامندی سے اس دن کو مساجد کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مساجد کے موقع پر آج مسجد الاقصی میں مسلمانوں اور خصوصا نوجوانوں کی  بڑی تعداد موجود ہے اور نماز صبح، نماز ظہرین، نماز مغربین اور مسلسل قرآن و دعا و مناجات کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے 21 اگست 1969 کو صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کو نذر آتش کئے جانے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز اور اسلامی تعاون تنظیم کی رضامندی سے اس دن کو مساجد کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم مساجد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مسجد کا عالمی دن بنیادی طور پر ایک انقلابی دن ہے جو مسجد الاقصی کو نذرآتش کئے جانے اور غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کئے جانے کے دن سے مناسبت رکھتا ہے اور اسی عنوان سے مساجد کے عالمی دن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کی شکل بگاڑ کر اسے صیہونی شکل دینے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس