Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  •   متحارب فوجیوں میں جھڑپیں: سوڈان

پریس ذرائع نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوبی علاقے میں سوڈانی فوج اور مقابل فوج کے درمیاں شدید جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج کی جانب سے خرطوم کے جنوبی علاقے میں بکتر بند ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر شدید بمباری کی جا رہی ہے۔
سوڈانی فوج نے اسی طرح ایک بیان میں جنوبی سوڈان میں بکتر بند ڈویژن پر ریپڈ فورس کے حملے کو ناکام بنائے جانے کا اعلان کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج کی جانب سے خرطوم کے جنوبی علاقے میں بکتر بند ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر کی جانے والی شدید بمباری میں مقابل فوج کے کئی نوجوان ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
السلمہ اور کرری کے علاقوں پر مارٹر ہتھیاروں سے ہونے والے حملے میں آٹھ عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔
سوڈانی فوج نے ریپڈ فورس پر فوج میں بچوں کو بھرتی کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
متحارب فریقوں میں جنگ کا سلسلہ جبرہ، العشرہ، اللاماب اور النزہہ علاقوں میں جاری ہے جبکہ کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ٹیگس