امریکی فوجیوں کے بعد اب امریکی نمائندوں کی شام میں در اندازی
شامی حکومت کی اپوزیشن سے وابستہ علاقائی ذرائع ابلاغ اور خبری ذرائع نے شام کے شمالی مقبوضہ علاقوں میں امریکی کانگریس کے ہیتی کے نمائندوں کے غیر قانونی سفر کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے المیادین چینل نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی کانگریس کے متعدد ارکان غیر قانونی طور پر شام کی سرزمین میں داخل ہوئے اور انہوں نے شام کے شمالی مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے یہ ارکان ترکی اور شام کی سرحد پر واقع باب السلامہ بارڈر کراسنگ سے اس ملک میں داخل ہوئے اور اعزاز شہر گئے جس پر ترکیہ اور ترکیہ کے حامسی مسلح عناصر کا قبضہ ہے۔
شامی حکومت کی اپوزیشن سے وابستہ اسٹیپ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار امریکی کانگریس کا تین رکنی وفد، جن میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے فرانش ہل بھی شامل ہیں، شام کے اس علاقے کا دورہ کر رہا ہے۔