Aug ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • مصر میں 34 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد

مصر میں 31 اگست سے 34 ملکی بین الاقوامی فوجی مشقوں کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 8000 فوجی شرکت کریں گے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے کہا ہے 31 اگست سے مصر میں 34 ملکی بین الاقوامی جنگی مشقوں کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں 8000 فوجی شرکت کریں گے اور یہ مشرق وسطی کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں 31 اگست سے 14 ستمبر تک منعقد ہوں گی اور ان کا مقصد مشترکہ خطرات سے نمٹنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق نجم الساطع نامی فوجی مشق دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشق ہے جس میں بری، بحری اور ہوائی افواج حصہ لیں گے۔

ٹیگس