انصار اللہ نے نائیجر میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت کی مذمت کی
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے نائیجر کے عوام کی مرضی کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے نائیجر کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس ملک میں قومی ارادے کا احترام کریں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ، جمہوریہ نائیجر اور اس کے عوام کے مفادات کے خلاف کسی بھی غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتی ہے جو کہ خودمختاری اور آزادی کے خواہاں ہیں۔
قبل ازیں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نائیجر کے حالیہ حالات اور فرانس کی جانب سے فوجی کارروائی کے خطرے کے بارے میں اپنے تبصروں میں کہا تھا کہ نائیجر کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی مذمت کی جانی چاہیے جس سے نائیجر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم آزاد معاشرے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افریقی ممالک کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی مذمت کریں۔
یہ بیانات مغربی افریقی ریاستوں کے اقتصادی فورمECOWAS) ) کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے نائیجر میں داخل ہونے کے لیے 25 ہزار فوجیوں کی فوج بنانے پر رضامندی کے بعد دیئے گئے۔