خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری 8 سال بعد یمن پہنچے
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری 8 سال بعد یمن پہنچ گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن میں جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری ریاض کی حمایت یافتہ حکومت کے مرکز عدن شہرپہنچے ۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جاسم محمد البدیوی یمن میں جنگ کے آغاز کے بعد آٹھ سال کے بعد پہلی بار یمن پہنچے۔
الخلیج آن لائن نیوز ویب سائٹ کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل سے وابستہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جاسم البدیوی عدن شہر میں داخل ہو گئے ہیں اور ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا گیا ہے۔ وزارت کے بیان میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہے۔
یمن کی صدارتی کونسل، جس کی سربراہی راشد العلیمی کر رہی ہے، ریاض کی حمایت یافتہ سمجھی جاتی ہے جس نے 7 اپریل 2022 کو ڈرامائی انداز میں منصور ہادی کی حکومت کی جگہ لے لی تھی ۔
الخلیج آن لائن کے مطابق یہ سفر یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے خاص طور پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے اور 8 اپریل کو پہلی بار سعودی وفد کے صنعاء دورے کے بعد، مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
گزشتہ مئی کے آغاز سے لے کر آج تک ایسا لگتا ہے کہ یمن کے بحران کے مسئلے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور واحد ٹھوس پیشرفت صافر کے تیل کے جہاز سے متعلق ہے، جس میں بھرا ایندھن آخرکار نکالا گیا۔