Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں غاصب حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے جمعے کی رات مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح علاقے میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور صوتی دھماکے کئے جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب فلسطینیوں نے مشرقی قلقیلیہ میں واقع کفرقدوم میں صیہونی بستی بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے ان فلسطینیون پر بھی حملہ کیا جس میں تین فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی اور دسیوں دیگر آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں بے حال ہو گئے اور ان کی حالت بگڑ گئی۔

مشرقی نابلس میں بیت دجن اور جنوب میں بیتا اور قریوت میں بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ان علاقوں میں صیہونی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔

صیہونی فوجی اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہو جاتی ہے اور یا اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس سے وابستہ طولکرم بٹالین نے غرب اردن میں صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونیت مخالف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجی چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

دریں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس بٹالین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی جارحیت کے جواب میں طولکرم کے مغرب میں واقع الطیبہ گذرگاہ پر صیہونی فوج کے سیکورٹی ٹاور کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

ٹیگس