Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran

رابرت باؤر نے اپنے پیغام میں اس خوش گوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے جرمن ڈیفینڈر، رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے 28 سالہ دفاعی کھلاڑی رابرٹ باؤر نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اس خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان سمیت دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔

ٹیگس