مغربی جنین میں ایک فلسطینی شہید
Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
مغربی جنین کے علاقے الیامون میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے مغربی جنین کے علاقے الیامون میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کفردان کے دیہات میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کے گولوں، دھماکہ خیز بموں اور فائرنگ سے حملہ کر دیا جس سے اس فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
گزشتہ دنوں میں بھی صہیونی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں جنین میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور مغربی نابلس کے محلے رفیدیا میں متعدد فلسطینیوں کی زخمی ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔