Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • قرہ باغ میں خوفناک دھماکہ، 20 افراد ہلاک 290 زخمی

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ادارے کے مطابق قرہ باغ کے ایک آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوگئے۔  اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 13 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 7 دیگر افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

یاد رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ماضی میں کئی خونریز جھڑپیں بھی ہوئیں، تاہم روس نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو رکوایا ۔

ٹیگس