Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran

عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے 115 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حمدانیہ شہر کے ایک شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
عراق کی وزارت شہری دفاع  کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کی گئی تھی جس سے ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔ شادی ہال کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی مہلک آتش گیرمواد سے سجایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ میں 200  سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
مقامی حکام کے مطابق آتش زدگی کے باعث شادی ہال کی چھت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شادی ہال کے قریبی علاقے کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ٹیگس