Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے: خالد مشعل

مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں سے باہر حماس کے سربراہ نے مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کے غیر قانونی داخلے میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے اور مزاحمت منہ توڑ جواب دے گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں سے باہر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے میں بعض عرب ممالک کے اقدامات ناکام رہے ہیں اور اس چیز نے صیہونیوں کو یہ جرأت دے دی ہے کہ وہ بے فکر ہوکر مسجد اقصیٰ میں مسلسل داخل ہو رہے ہیں۔

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے کہا کہ جارح یہودی عید کے دوران نئے واقعات مسلط کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ مسجد اقصیٰ کی تباہی اور ان کے مبینہ معبد کی تعمیر کے لیے زمینہ ہموار کیا جا سکے۔

مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں سے باہر حماس کے سربراہ نے مزید کہا کہ 2017 کے بعد سے مسجد الاقصی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے صیہونی حکومت کے اہلکاروں اور آباد کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

خالد مشعل نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی اقدامات اس طرح پھیل چکے ہیں کہ صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کی پالیسیاں اب اسے روک نہیں سکتیں اور اسے کنٹرول نہیں کرسکتیں۔

ٹیگس