لاکھوں یمنیوں کی اتحاد و وحدت کی عظیم ریلی اور پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت کا جشن (ویڈیو)
یمن کے مختلف صوبوں میں لاکھوں یمنیوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کا جشن منایا اور خدا کے دشمنوں سے برات کے نعرے لگائے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں یمنیوں نے اس ملک کے مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، صنعاء، تعز، ذمار، جوف، ماریب اور المحیط میں پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی تقریبات اور ہفتہ وحدت کا آغاز ہوا۔
عبدالمالک الحوثی کی کال پر اس سال عظیم ریلیوں میں یمنیوں کی شرکت بے مثال رہی اور السبین اسکوائر اور اس کے ارد گرد کی سڑکوں پر اور لاکھوں افراد موجود تھے۔
ان ریلیوں میں خدا کے دشمنوں سے برات کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور درود و سلام کے نعروں سے یمن کی فضا گونج اٹھی۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے اس موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی لابی اور مغرب میں اس کے اتحادی اسلامی مقدسات کی توہین کرنے جیسے اقدامات سے انسانیت اور اسلام کی دشمنی کے در پے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی مسلمانوں کو اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ وہ ظلم کا مقابلہ کریں۔