قبلہ اول مسجد الاقصی پرانتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی یلغار
انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے آج بھی قبلہ اول مسجد الاقصی پر یلغار کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے پانچویں روز مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں، گلی کوچوں اور شہر کے قدیمی علاقوں پر وسیع پیمانے پر حملے کئے اور اشتعال انگیزی کی کوشش کی۔
فلسطینی ذرائع نے بھی مسلمانوں کے قبلہ اول مسبد الاقصی کے باب القطانین نامی دروازے پرغاصب صیہونی فوجیوں کی وسیع پیمانے پر تعیناتی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند صیہونی آباد کار ان غاصب صیہونی فوجیوں کی حمایت سے ہی مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی باب القطانین پر نامہ نگاروں کو جانے اور کسی بھی طرح کی رپورٹنگ کرنے سے روک رہے ہیں ۔ بعض دیگر ذرائع نے مسجد الاقصی کے دو اور دروازوں باب الاسباط اور باب الحطہ پر بھی بھاری تعداد میں صیہونی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حالیہ چند دنوں میں دو ہزار نو سو سے زائد انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔