صہیونیوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد اسماعیل ہنیہ کا سجدہ شکر
غاصب صیہونیوں کے خلاف حماس کے القسام بریگیڈ کا وسیع آپریشن شروع ہونے کے بعد جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس بھی میدان میں آگئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جوانوں کے طوفانِ اقصی نامی آپریشن کی آج صبح کامیابی کی خبر سنتے ہی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں نے فرط مسرت میں سجدہ شکر ادا کیا۔
دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے طوفان الاقصی جنگی آپریشن میں حماس کے جوانوں کے شانہ بہ شانہ جنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غاصب صیہونیوں کے خلاف حماس کے القسام بریگیڈ کا وسیع آپریشن شروع ہونے کے بعد جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس بھی میدان میں آگئی ہے۔
سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے سپاہی بھی صیہونیوں کے خلاف اس جنگ میں شریک ہیں اور حماس کے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کامیابی تک جنگ کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات خاص طور سے مسجد الاقصی اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے آج صبح صیہونیوں کے خلاف ہمہ گیر، زمینی، سمندری اور فضائی جنگ شروع کردی ہے۔