غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، 436 فلسطینی شہید (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i426306-غزہ_پر_اسرائیل_کی_جارحیت_جاری_436_فلسطینی_شہید_(ویڈیو)
غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran

غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کے مطابق اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے، اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 436 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 91 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2271 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔