غاصب اسرائیل نے مصر کو بھی دھمکی دے دی
غاصب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے غزہ پٹی کے لئے کسی بھی طرح کی انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کی بابت مصر کو خبردار کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے چینل 12 کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل نے مصر کو دھمکی کی ہے کہ رفح گزرگاہ کے ذریعہ غزہ میں داخل ہونے والے ہر ٹرک کو نشانہ بنایا جائے گا۔
غاصب اسرائیل اس دھمکی کے ذریعہ امداد کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روکنے کے درپے ہے تاکہ غزہ کا پوری طرح محاصرہ کرکے فلسطینی جیالوں کو طوفان الاقصی کارروائی روکنے پر محبور کردے کیونکہ غاصب اسرائیلی حکومت کو طوفان الاقصی کارروائی کے نتیجے میں ہی شرمناک اور بھاری شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے غاضب اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچ کے رفح گزرگاہ کے پرامن ہونے پر مبنی بیان کے برخلاف اس گزرگاہ پر بمباری کردی تھی۔ غاصب صہیونی فوج کے ترجمان نے آج صبح غزہ کے عوام سے کہا تھا کہ وہ حملوں سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کے ذریعے مصر چلے جائیں۔
ادھر امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے مقبوضہ علاقوں اور مصر کی سرحد پر واقع رفح گزرگاہ پر بمباری کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے "یہ گزرگاہ غزہ تک خوراک پہنچانے کا واحد ممکنہ راستہ تھا، باقی گزرگاہوں کو اسرائیل نے بند کر دیا تھا۔