مقبوضہ فلسطین کے شہر عسقلان پر راکٹوں کی بارش + ویڈیو
صیہونی اور فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر عسقلان پر وسیع راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبررساں ایجنسی سبق 24 کے مطابق آج منگل کی شام کو غزہ کے عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے جواب میں استقامتی فورسز نے صیہونی بستی عسقلان پر وسیع راکٹ حملہ کیا ہے۔
اس سے پہلے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ میں مقیم بے گناہ عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ وہ عسقلان شہر کو جلد ہی فائرنگ کا نشانہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ استقامتی فورسز نے حملے سے پہلے مقبوضہ شہرعسقلان کے باشندوں کو شام 5 بجے تک اس شہر سے نکل جانے کی مہلت دی تھی۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے جاری ہیں اور صیہونی لڑاکا طیاروں نے جبالیہ میں ایک فلسطینی کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔