Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت کے جواب میں القسام بریگيڈ کے حیفا شہر پر میزائلی حملے

حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے مقبوضہ سرزمین میں واقع حیفا شہر کو آر ایک سو ساٹھ نامی میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ مقبوضہ سرزمین میں واقع حیفا شہر پر آر ایک سو ساٹھ میزائل سے حملہ کیا گيا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حیفا میں خطرے کے سائرن بجائے دیئے گئے اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئي۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ حیفا، گیلبوع اور کارمل کی فضاوں میں ڈرون طیارے داخل ہونے کے بعد سائرن بجائے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی حیفا میں راکٹ گرنے اور دھماکے کی آواز سنی ہے۔ دریں اثناء صیہونی حکومت کی بن گورین ایئرپورٹ کو بھی فلسطینی استقامت نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگيڈ نے بن گورین ایئرپورٹ پر دوبارہ حملے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل کے طور پر کیا گيا ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ القسام بریگيڈ نے بن گورین ایئرپورٹ پر متعدد راکٹ فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی ہوائی جہاز اس ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کر سکے ہیں۔ صیہونی ذرائع نے بھی کہا ہے کہ استقامت کے حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ روک دیا گيا ہے۔

ٹیگس