Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: ہرات کے بعد بغلان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

بغلان میں آنے والے زلزلے کے ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شمالے صوبے بغلان میں آج جمعے کو دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پہلا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ نو ریکارڈ کیا گیا جس کا مرکز بغلان کے جنوب میں آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر دس میٹر زمین کے اندر اعلان کیا گیا۔

دوسری بار زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ سات ریکارڈ کئے گئے۔ اس کا مرکز بھی صوبے بغلان کے صدر مقام پل خمری میں دس کلو میٹر زیر زمین اعلان کیا گیا۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

گذشتہ ہفتے سنیچر کے روز شمال مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں خوفناک زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلے کے بارے میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں تیرہ قصبے اور دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

افغان ذرائع نے آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہرات کے زلزلے میں دو ہزار چار سو پینتالیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ زخمیوں کی تعداد دو ہزار چار سو چالیس اعلان کی گئی۔

 

ٹیگس