Oct ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran

لبنان اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی سرحد پر لبنانی فوج اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے شمالی علاقے اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع صیہونی بستی کیبوتس مسکاف پر فائرنگ کی آواز سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کے زیر قبضہ اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے شمال میں رامیہ اور عیتا کے قریب واقع ظہر الجمل کے قریب بھی فائرنگ ہوئي ہے۔اس رپورٹ کے مطابق المطلہ کے علاقے میں بھی متعدد دھماکے ہوئے ہیں اور صیہونی حکومت نے استقامت کے مجاہدین کی تلاش کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں واقع لبنانی فوج کے واچ ٹاور کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب واقع العدیسہ صیہونی بستی کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گيا ہے۔

ٹیگس